Wednesday, 18 December 2019

Garmi Ka Sokry Ka Ilaj


گرمیوں کے سوکڑے کی علامات اور علاج
گرمیوں کے موسم میں کبوتر کو جو سوکڑا ہوتا ہے وہ گرمی کا سوکڑا کہلاتا ہے اور گرمیوں کے سوکڑے کا علاج بھی الگ ہوتا ہے اگر آپ کا پرندہ گرمی کے موسم میں سوکڑے کا شکار ہو رہا ہو تو اس کا علاج آپ ایسی چیزوں سے کریں گے جو کہ ٹھنڈی ہوں اگر گرم موسم میں گرم چیزوں سے علاج کریں گے تو  کبوتر کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اس لیئے گرمی کے سوکڑے کے لیئے گرمیوں کے نسخوں کا استعمال کریں اور نسخہ احتیاط سے استعمال کریں۔

گرمی کےسوکڑے کا دیسی علاج
نسخہ  ۔ آنکڑا جسے ہم اکوا کہتے ہیں اس پودے کی جڑ لے کر اسے سائے میں خشک کرکے پیس لیں اب ایک عدد کالے چنے کے برابر گلابی پھٹکری لےکر اسے بھی پیس لیں دونوں کا وزن ایک جتنا ہو اب دونوں کے وزن کے برابر اس میں آٹا ملا کر گولیاں بنا لیں  یہ چار گولیاں بنیں گی دو گولیاں صبح اور دو گولیاں شام کو دیں اس نسخے کے ساتھ گندم کی تازہ روٹی کے باریک بھورے کر کے پھر اس میں چند قطرے سرسوں کا خالص تیل ملا کے خوراک کے طور پر دیں۔دانہ ہرگزنا دیں بلکہ اس پرندے کو باقی پرندوں سے الگ رکھیں اور اس پر خاص توجہ دیں۔

گرمی کےسوکڑے کا ولائیتی علاج
نسخہ  ۔  پیناڈول کی گولی 4 عدد ۔ فلورا کے کیپسول 4 عدد ۔ سوڈا منٹ کی گولی 8 عدد ۔ وائیبرمائی سین کیپسول 4 عدد ۔ فلیجل گولی 2 عدد 400والی ۔ ان ان تمام کو پیس کر پوڈر کر لیں اب اس میں اتنی مقدار میں دیسی آٹا ملا لیں اور چنے  کے برابر گولیاں بنا لیں ۔ کبوتر کو صبح اور شام ایک گولی دیں اور ساتھ نرم غذا میں روٹی کا نرم حصے کے بھورے کر کے دیں اور باقی پرندوں سے الگ کر لیں۔