ورلڈ فیمس استاد چوہدری سخی محمد بھٹی ایک مایہ ناز اور عالمی شہرت یافتہ کبوتر پرور ہیں جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں پاکستان کے علاوہ عرب ممالک میں سخی صا حب کا ایک خاص مقام ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل سخی صاحب کی مسقط میں تاج پوشی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ سخی صاحب نے ۱۰ سال کی عمر میں کبوتر بازی کا آغاز کیا اور آج سخی صاحب کی وجہ شہرت ان کی خاص ٹیڈی بریڈ ہے یہاں میں ایک بات کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں کچھ لوگ یہاں یہ کہیں گے کہ ٹیڈی بریڈ تو سیالکوٹ کے مشہور استاد رشید ٹیڈی کی ہے اور ان کے نام سے ہی مشہور ہے تو یہ بات بھی بالکل سہی ہے سخی صاحب سیالکوٹ کی مستری فیملی کے بہت قریب تھے اور استاد مستری دین محمد اور رشید ٹیڈی صاحب نے ایک جوڑا سخی صاحب کو بطور تحفہ دیا تھا اور پھر اس جوڑے سے سخی صاحب نے اپنی ایسی بریڈ تیار کی جو کہ نا صرف پاکستان میں بالکل آج ساری دنیا میں مانی اور جانی جاتی ہے اور یہی بریڈ سخی صاحب کی وجہ شہرت بنی ہوئی ہے اور ہر کبوتر پرور یہ مانتا اور جانتا ہے کہ سخی صاحب کے ٹیڈیوں کا کوئی مد مقابل نہیں ہے۔آئیے دوستوں آپکو سخی صاحب کے ٹیڈی کبوتروں کی آنکھ کا شوق کرواتے ہیں۔