Kabootar K Sokra Ka Ilaj from Pigeons Parwari: Kabootar K Sokra Ka Ilaj








Friday, 18 October 2019

Kabootar K Sokra Ka Ilaj


سوکڑا کیا ہوتا ہے؟
سوکڑے کے بارے میں آگاہی کبوتر پرور حضرات کے لیئے بہت ضروری ہے نام سے ہی واضح ہے کہ اس بیماری میں کبوتر  سوکھ کر کمزور ہوجاتا ہے جیسا کہ اوپر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے  سوکڑا بذات خود کسی بیماری کا نام نہیں ہے ۔ جب کسی بیماری  کی وجہ سے کبوتر کمزور ہو جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اسے سوکڑے کی بیماری ہو گئی ہے یہ کوئی بیماری نہیں ہوتی  ہے۔ بلکہ بیماریاں ٹائیفائیڈ۔زہر باد۔ملیریا۔نزلہ۔نمونیا۔رانی کھیت۔ریشہ۔خونی پیچس۔چیچک۔تپ دق۔زکام وغیرہ اور جب ان بیماریوں کی وجہ سے کبوتر خوراک کھانا چھوڑ دیتا ہے  تو دن بہ دن کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔تو بہت سے کبوتر پرور حضرات سمجھتے ہیں کہ سوکڑے کی بیماری ہو گئی ہے تو پیارے بھائی سوکڑا خود بیماری نہیں ہے بیماری کے بعد کی علامت کا نام سوکڑا ہے۔

سوکڑا کیوں ہوتا ہے؟
اوپر بتائی گئی بیماریوں میں جب کوئی بیماری کبوتر پر حملہ آور ہوتی ہے تو سب سے پہلے وہ کبوتر کو سست کرتی ہے یعنی کبوتر میں پہلے جیسی چستی نہیں رہتی اور  کبوتر خوراک کھانا کم کر جاتا ہے اور کمزور سے کمزور ہوتا جاتا ہے یعنی سوکڑا ہو جاتا ہے

سوکڑے کی علامات
سب سے پہلے کبوتر میں پھرتی ختم ہو جاتی ہے اس کے بعد کبوتر  کبوتر خوراک بہت کم کر دیتا ہے اور باقی کبوتروں سے الگ تھلگ ایک ہی جگہ پر کھڑا رہتا ہے اور اپنے تمام پر پھلا لیتا ہے اور اگر کبوتر کو اٹھا کر چھوڑیں تو زمین سے زور سے ٹکراتا ہے اس کے علاوہ کبوتر کا وزن آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ کم ہوتا جاتا ہے یعنی کبوتر دن بہ دن ختم ہوتا جاتا ہے۔

سوکڑے کے علاج کے لیئے یہاں کلک کریں