Jaraseem Walay Sokry Ka Ilaj from Pigeons Parwari: Jaraseem Walay Sokry Ka Ilaj








Tuesday, 17 December 2019

Jaraseem Walay Sokry Ka Ilaj


جراثیم کے سوکڑے کی علامات اور علاج
گرمیو اس بیماری میں کبوتر بٹھ کرتے وقت ضرورت سے زیادہ زور لگاتا ہے اگر اٹھا کے چھوڑیں تو ٹھوس چیز کی طرح زمین سے ٹکراتا ہے کبوتر کو اگر چلایا جائے تو آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا ہے کبوتر بہت کمزور ہو جاتا ہے اور نچلے حصے کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے۔کبوتر کے جسم پر گوشت کم رہ جاتا ہے ان علامات میں سے اگر کوئی علامت آپ اپنے کبوتروں میں دیکھیں تو علاج شروع کریں۔

جراثیم کےسوکڑے کا دیسی علاج
نسخہ نمبر 1 ۔ باریک کالے چنے لیں اور ان کو رات کو گرم پانی میں بھگودیں اور صبح دوپہر اور شام کبوتر کو دیں اور ساتھ چنوں کا پانی بھی پلائیں پانی کو ہلکا سا گرم کر لیں۔ اسی طرح سے تازہ گندم کی روٹی لیں اور بھگو کے اسے نرم کر کے کبوتر کو دیں اور ساتھ میں روٹی کا پانی بھی پلائیں اگر خود نا  پیئے تو سرنج سے پلا دیں۔
نسخہ نمبر 2 ۔ دہی کے کونڈے میں جو دہی کا پانی ہوتا ہے وہ لے لیں اور کبوتر کو 5 سی سی صبح خوراک سے پہلے دیں اور پھر 5 سی سی دوپہر کو 2 بجے دیں اس کے ساتھ روٹی کے نرم بھورے دیں اور سخت دانہ دینے سے   پرہیز کریں۔
نسخہ نمبر 3 ۔ آدھا کلو مکو کا دیسی ساگ لیں یہاں ایک بات میں دیسی کا لفظ اس لیئے استعمال کرتا ہوں کیوں کہ یہ دیسی نسخہ ہے اور اس میں دیسی چیزیں ذیادہ فائدہ دیتی ہیں اب ساگ کو دو لیٹر پانی میں ڈال کر بہت ہی ہلکی آنچ پر ابالیں اور جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اسے محفوظ کر کے کبوتر کو صبح شام 5 سی سی دیں۔

جراثیم کےسوکڑے کا ولائیتی علاج
نسخہ  ۔  پیناڈول کی گولی 4 عدد ۔ فلورا کے کیپسول 4 عدد ۔ سوڈا منٹ کی گولی 8 عدد ۔ وائیبرمائی سین کیپسول 4 عدد ۔ فلیجل گولی 2 عدد 400والی ۔ ان ان تمام کو پیس کر پوڈر کر لیں اب اس میں اتنی مقدار میں دیسی آٹا ملا لیں اور چنے  کے برابر گولیاں بنا لیں ۔ کبوتر کو صبح اور شام ایک گولی دیں اور ساتھ نرم غذا میں روٹی کا نرم حصے کے بھورے کر کے دیں اور باقی پرندوں سے الگ کر لیں۔