Sardi K Sokry Ka Ilaj, Kabootar K Sokra Ka Ilaj, sukhe ki bimari ka ilaj, sokra disease, bachon ka sokra ka ilaj, sokray ka ilaj
سردیوں کے سوکڑے کی علامات اور علاج
اس بیماری میں کبوتر اپنے چھوٹے پروں کو پھولا کر اپنا سر اور منہ پروں میں چھپا لیتا ہے اور باقی پرندوں سے الگ ایک سائیڈ پے کھڑا رہتا ہے اس کے علاوہ نچلی ہڈی دن بہ دن باہر کی طرف نکل آتی ہے گلے کی سوزش ، منہ کھول کر زور سے سانس لینا ، نزلہ ، ریشہ ، کھانسی ، خوراک کم کھانا ۔ موسم سرما کے شروع میں ان علامات میں سے کوئی علامت آپ اپنے کبوتر میں دیکھیں تو سردیوں کے سوکڑے کا گرم نسخہ جات سے جلد علاج شروع کریں۔
سردیوں کےسوکڑے کا دیسی علاج
نسخہ ۔ پنساری کی دوکان سے ایک تولہ ہینگ خرید لیں اور ساتھ پرانا گڑ ایک تولہ جس کا رنگ گہرا براؤن ہوتا ہے اور یہ گڑ آپ کو بھینسوں کے چارے والی دوکان سے باآسانی مل جائے گا۔کیونکہ یہ پرانا گڑ بھینسوں کو ہاضمہ درست کرنے کی لیئے دیا جاتا ہے۔یاد رہے عام گڑ اس نسخے میں کار آمد نہیں ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ایک تولہ دیسی چھوٹی کالی مرچیں ان سب چیزوں کا پیس کر مکس کر لیں اور بازار سے چھوٹے سائز کے خالی کیپسول میں بھر کے صبح و شام ایک ایک کیپسول دیں۔ اور ساتھ کبوتر کو روٹی کے بھورے دیں دانہ نہ ڈالیں کیونکہ بیماری میں ایسا کبوتر دانہ ہضم نہیں کر پاتا ہے۔
سردیوں کےسوکڑے کا ولائیتی علاج
نسخہ ۔ہمدرد والوں کی گولی کارمینا 9 عدد لیں ۔ پیناڈول کی 5 گولیاں لیں۔ایتھرومائی سین کی 1 گولی 500 ملی گرام والی لیں اب ان تمام گولیوں کو اکھٹا پیس کر پاؤڈر بنا لیں اب اتنی ہی مقدار میں اس میں دیسی گندم کا آٹا ملا لیں اور چھوٹے سائز کے کیپسول میں بھر کر محفوظ کر لیں۔ صبح و شام ایک کیپسول 7 دن تک دینے سے کبوتر ٹھیک ہو جائے گا۔ کبوتر کو غذا میں روٹی کے بھورے نرم کر کے دیں ریگولر دانے سے پرہیز کر کے کبوتر کو باقی پرندوں سے الگ جگہ پر رکھیں۔